فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد جہلم کے صوبائی حلقہ سے نااہل قرار
جہلم (صباح نیوز)جہلم کی الیکشن ٹربیونل نے سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کو جہلم کے صوبائی حلقہ سے نا اہل قرار دے دیا ۔ الیکشن ٹربیونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کے خلاف دائر اعتراضات کو درست قرار دے دیا، حبا چوہدری کے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکائونٹس نکل آئے، وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے ان کے غیر ملکی دوروں اور سٹیٹ بینک نے اکانٹس کا ریکارڈ پیش کردیا۔حبا چوہدری نے بینک اکائونٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے، ان کے کاغذات مسترد اور نا اہل ہونے پر فواد چوہدری کو بھی طلب کرلیا گیا، فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے منظور کاغذات کا حکمنامہ بھی واپس لے لیا گیا۔الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیوی کے بینک اکائونٹس اثاثے اور غیر ملکی دورے چھپائے ہیں کیوں نہ فواد چوہدری کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔


