سہون میں شادی کی تقریب میں کچی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک
جامشورو (انتخاب نیوز) سہون میں شادی کی تقریب میں کچی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، اسپتال میں زیر علاج 4 میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق سیہون کے نواحی گاﺅں نغاول میں شادی کی تقریب میں کچی شراب پینے سے متعدد افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔ سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹر معین صدیقی کے مطابق 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔ اب بھی اسپتال میں 4 افراد زیر علاج ہیں، جن میں سے ایک شخص اسپتال کی آئی سی یو میں داخل ہے۔
Load/Hide Comments


