ہماری زمینوں پر آباد کاری ہوجاتی تو آپ کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے تھے، اسلم بھوتانی

وندر(یو این اے)سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کریم بخش اسٹاپ سونمیانی میں وائس چیئرمین بلال احمد اور کونسلر فیض محمد کی قیادت میں منعقدہ شاندار شمولیتی پروگرام کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 50 سالوں سے آپ نے منتخب کیا مخالفین نے آپ کے حقوق پر ڈھاکے ڈالنے کی کوشش کی ہم نے آپ کے حقوق پر ڈھاکہ ڈالنے کے بجائے تحفظ کیا آج جو ووٹ مانگنے آپ کے پاس آتے ہیں تو ان سے سوال کریں کہ جب وندر ڈیم کمانڈ ایریا میں 15 ہزار ایکڑ زمین لیز کے خلاف وندر ڈام سونمیانی کے لوگ احتجاجی کیمپ لگاکر بیٹھے تھے ریلیاں نکال رہے تھے تب آپ کہاں تھے کیا کسی نے آپ کے پاس آکر یکجہتی کی کوئی جھوٹی تسلی بھی نہیں دی ہوگی۔ لیکن ہم نے عوامی طاقت سے کورٹ سے یہ زمینیں واپس کرائیں آج جو عوام کے ہمدرد بنے پھرتے ہیں سونمیانی میں ہزاروں ایکڑ زمین فی ایکڑ ایک روپیہ فروخت کی گئی اس وقت یہ ہمدرد کہاں تھے اسی طرح ہم نے عوام دشمن منصوبوں کے خلاف آواز اٹھائی مگر مخالفین نے ان منصوبوں کی حمایت کی اب عوام کو بتائیں کہ اس حمایت کے بدلے آپ نے لسبیلہ حب کے کتنے لوگوں کو روزگار دیا۔ انہوں نے کہا کہ زمینوں کی حفاظت کریں یہ دھرتی اگر آپ کے پاں سے نکال دی گئی تو کوئی وجود نہ رہے گا وندر ڈیم ایریا کی 15 ہزار ایکڑ اراضی پر اگر بیرونی لوگوں کی آباد کاری ہوجاتی تو آپ ایک کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے۔ اپنی نسلوں کی حفاظت کریں یہ آج کل انویسٹر پیسوں کے بیگ لیے گھوم رہے ہیں ان کا مقصد آپکی خدمت نہیں انکو وندر کی زرعی زمینیں اور آپ کے سمندر پرقبضہ چاہیے۔ کوسٹل ہائی وے پر زمینوں کے قبضے ہم نے چھڑائے لیکن یہ سب تب ممکن ہوا جب آپ لوگوں نے ہمیں ووٹ دیکر اسمبلیوں میں پہنچایا اب بھی ہرگز نہ بھولیں سبز بیلٹ پیپر پر وہی انتخابی نشان (چار پائی) پر مہر لگائیں اور میرے بھائی بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ سے سردار محمد صالح بھوتانی کا انتخابی نشان (گائے)ہے محنت کریں خصوصی طور پر 8 فروری کو کوشش کریں زیادہ سے زیادہ کاسٹنگ کریں۔ اس موقع پر سیٹھ سفر بلوچ نے اپنے درجنوں ساتھیوں ہم خیالوں کے ساتھ جام گروپ چھوڑ کر بھوتانی عوامی کارواں میں شمولیت اختیار کرلی۔ بدل بلوچ اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ جام گروپ کو خیرباد کہہ کر بھوتانی عوامی کارواں میں شامل ہوگئے۔ نیشنل پارٹی کے آدینک بلوچ بھی کئی ساتھیوں کے ہمراہ بھوتانی عوامی کارواں میں شامل ہوگئے۔ محمد اسلم بھوتانی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہمارے ساتھ آکر ہرگز مایوسی نہیں ہوگی آپ کو ترقی کے سفر میں ساتھ لیکر چلیں گے۔ اس موقع پر حبیب اللہ میربحر، امیر بخش دودا، نور محمد جمالی انگاریہ و دیگر نے خطاب کیا۔ ماسٹر غلام رسول انگاریہ، وڈیرہ سلیمان انگاریہ، حاجی عمر، لیاقت واندانی، وڈیرہ عبدالستار انگاریہ، فہیم عثمان، عبدالرزاق، نند لال، حبیب اللہ انگاریہ، عبدالکریم انگاریہ و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں