چاغی میں خسرے سے ایک اور بچہ جاں بحق، محکمہ صحت کی ٹیمیں پہنچ گئیں

چاغی (نامہ نگار) چاغی میں خسرے کی وبا سے ایک اور بچہ جاں بحق، تعداد دو ہوگئی، علاقے میں کئی بچے متاثر ہوئے ہیں، محکمہ صحت کے ٹیم متاثرہ کلیوں میں پہنچ گئی، اب تک 332 بچوں کی ویکسینیشن کی گئیں۔ چاغی کلی ملک نور محمد محمد حسنی میں خسرہ کے وباءسے ایک اور بچہ عمیر ولد شیر محمد جاں بحق ہوگیا، اب تک جاں بحق بچوں کے تعداد دو ہوگئی، ضلع چاغی محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی، اب تک ایریا میں 332 بچوں کو ویکسین کرائی گئی۔ محکمہ صحت کے ڈاکٹر عبدالباسط زہری، ڈاکٹر طلعت محمود سنجرانی نے کہا کہ مزید اس ایریا میں بچوں کی ویکسینیشن کریں گے۔ کئی بچوں کو ادویات فراہم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں