بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حمایت میں ریلی کی کوریج، وڈھ کے صحافی پر بھی مقدمہ درج
وڈھ (انتخاب نیوز) 15 جنوری کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حمایت میں ہونے والی ریلی کی وڈھ پریس کلب کی ٹیم نے کوریج کی، جس کی پاداش میں وڈھ پریس کلب کے سینئر صحافی، و سابق فنانس سیکرٹری مسعود احمد لہڑی پر وڈھ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ خیال رہے کہ یہ ضلع خضدار میں دوسرا واقعہ ہے جس میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے گزشتہ روز خضدار پریس کلب کے سینئر صحافی و سابق صدر ندیم گرگناڑی پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


