رہنماﺅں پر حملہ قابل مذمت ہے، مخصوص ذہنیت بلوچستان میں جمہوری عمل نہیں چاہتی، نیشنل پارٹی
تربت (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے رہنما سینٹر میر محمد اکرم دشتی اور سابق صوبائی وزیر نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار لالا عبدالرشید دشتی کے قافلے پر دشت کوڈان کراس پر نامعلوم افراد کی جانب سے مسلح حملہ قابل افسوس اور خانہ جنگی پھیلانے کی منصوبہ بند کوشش کی، نیشنل پارٹی پرزور الفاظ میں شدید مذمت کرتی ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی جمہوری و سیاسی عمل پر اور جدوجہد کا علمبردار ہے۔ قوموں کی خودمختاری و جدوجہد میں سیاسی و جمہوری عمل کا بنیادی سیاسی کردار ہوتا ہے لیکن ایک مخصوص سوچ کے لوگ بلوچستان میں سیاسی و جمہوری عمل و جدوجہد کی تحریک کو سبوتاژ کرکے سیاسی و جمہوری عمل و سیاست پر قدغن لگانے کی کوشش میں ہیں۔ نیشنل پارٹی دھشت گرد حملوں اور پرامن سیاسی ماحول کو سبوتاڑ کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان میں خانہ جنگی اور برادر کشی کے منصوبوں کی مزمت کرتے ہوئے سیاسی رہنماو¿ں اور کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتا ہے۔ نیشنل پارٹی اپنی انتخابی عمل کو جاری رکھے گئی اور کسی بھی منفی عمل و تخریبی حملوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔


