جواد ظریف کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کذّاب کے نعرے

تہران:ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کو گذشتہ روز اس وقت پارلیمنٹ میں مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے جب ان کی تقریر کے دوران ایوان میں موجود ارکان نے ان کے خلاف کذّاب کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں کذّاب کے نعرے بازی اس وقت شروع ہوئی جب محمد جواد ظریف نے تہران اور بیجنگ کے درمیان پچیس سالہ معاہدے پر بات شروع کی۔اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ نے جواد ظریف کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا اور ان کے خلاف کذّاب مردہ بادکے نعرے لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں