ہائیکورٹ کا24 نیوز چینل کا لائسنس بحال کرنے کا حکم

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے 24 نیوز چینل کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے پیمرا کی جانب سے چینل کی بندش کا اقدام معطل کردیا،عدالت نے وفاقی حکومت،پیمرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج (بدھ) کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی درخواست پر سماعت کی۔فاضل عدالت نے پیمرا کی حکم امتناعی جاری نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پیمرا کا حکم نامہ معطل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں