ہیری اور میگھن کامالی طور پر تاحال پرنس چارلس پر انحصار
لندن:پرنس ہیری او میگھن مرکل برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی کے باوجود تاحال پرنس چالس پر مالی طور پر انحصار کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خود مختار اور آزاد زندگی گزارنے کا خواہشمند جوڑا ڈیوک اینڈ ڈچس آف سسیکس، پرنس ہیری اور ان کی بیوی سابق امریکی اداکارہ میگھن مرکل شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد سے لے کر اب تک مالی طور پر اپنے پاوں پر کھڑے ہونے میں ناکام رہے ہیں اور پرنس چارلس کی جانب سے مدد پر انحصار کر کرہے ہیں۔شاہی ترجمان کیٹی نکول کی جانب سے دیئے گئے ایک بیان کے مطابق شاہی جوڑا مارچ سے امریکی شہر لاس اینجلس میں رہائش پزیر ہے، شاہی جوڑے کو اس وقت پیسے کمانے کی ضرورت ہے جیسے کہ انہوں نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کمایا ہے
Load/Hide Comments


