صرف علی بابا نہیں، پورا ٹبر مائنس ہوگی،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ صرف علی بابا نہیں، پورا ٹبر مائنس ہوگی، حکمران جماعت کی کارکردگی سے ظاہر ہورہاہے کہ وہ مائنس نہیں بلکہ ملکی سیاست سے ڈیلیٹ ہو گی صرف عوام نہیں سلیکشن کمیٹی کے سلیکٹرز بھی ان کے کرتوتوں سے تنگ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی میں مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال مذہبی طبقے کو درپیش مشکلات اور حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ علما نے مسجد کے منبر و محراب کے ذریعے قوم کی بہتر رہنمائی کی ملک و قوم کے لئے دینی مدارس اور علما کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں مدارس پر لعن طعن حکمرانوں کی مجبوری جبکہ انکی بیرونی آقاؤں کی ضرورت ہیں،انہوں نے کہا کہ مشکل حالات اور مصائب و مشکلات سے ناآشنا نہیں ہمارے اصلاف نے انہیں مشکلات و مصائب کو جیل کر ملا مدرسہ اور طالب کو تحفظ دی ہم انہیں اسلام کے پیروکار ہے دینی مراکز کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بعد ازاں مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمدتقی عثمانی نے مولاناحافظ حمداللہ کو اپنے تصنیف شدہ کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں