نصیر آباد، لاش برآمد، حادثے میں ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد کے علاقے نوتال کے قریب ایک شخص کی نعش کو پولیس نے برآمد کر کے شناخت کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس نوتال تھانہ کی حدود ربی ٹو میں کے قریب ایک ویرانے سے نامعلوم نعش کی اطلاع ملنے پر نوتال پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا لاش کی شناخت نا ہوسکی مزید تفتیش نوتال پولیس کررہی ہے۔دریں اثناء پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ پولیس تھانہ نوتال کی حدودتیزرفتارکاراور مزدا کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص سکندرجاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص لعل محمد شدید زخمی ہو گیا جنہیں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں