نوکنڈی میں طوفانی ہواﺅں سے بجلی کے پول گرگئے، ٹریفک کا نظام شدید متاثر
نوکنڈی (آن لائن) نوکنڈی میں طوفانی ہواﺅں کے چلنے سے بجلی کے متعدد پولز گر گئے بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار رہی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر سے جاری گردآلود ہواﺅں کا سلسلہ سموار کی صبح تک جاری رہی اور رات کو تیز طوفانی ہواﺅں کی چلنے سے کلی شیر آباد میں تین اور کلی تحصیل میں دو بجلی کے پولز گر گئے جس سے متعلقہ کلیوں کے رہائشیوں کو بجلی کی حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دوسری طرف کوئٹہ تفتان شاہراہ پر طوفانی ہواﺅں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر رہا دو طرفہ ٹریفک مکمل طور پر معطل رہی اس پاس کے مضافاتی علاقوں میں بھی طوفانی ہوائیں چلنے سے وہاں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،طوفانی ہواﺅں کے چلنے سے موسم قدرے سرد ہوگیا۔
Load/Hide Comments


