پشین،ویگن اور ٹرک میں تصادم، تین افراد جاں بحق 12افراد زخمی

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل خانوزئی میں گوال کے مقام پر منی ویگن اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوگئے ہیں اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خانوزئی کے علاقے گوال کے مقام پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوگئے ہیں لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں سے 10کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ہے دوسری جانب خانوزئی روڈ ایکسڈینٹ کی اطلاع ملتے ہی سول ھسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر کے طبی عملے کو طلب کر لیا گیاایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات میں خانوزئی ٹریفک حادثے کے دس زخمی لائے گئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد متعلقہ وارڈز میں منتقل کر دیا گیاایمرجنسی اور جنرل آپریشن تھیٹرز میں سول ہسپتال کے سرجنز‘ڈاکٹرز معاونین عملے کے ساتھ زخمیوں کے آپریشن اور زخمی مریضوں کی جان بچانے میں مصروف عمل ہیں سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ ہڈی و جوڑ‘شعبہ نیورو سرجری‘شعبہ جراحی سینہ اور شعبہ سرجری کے سنئیر ڈاکٹرز اور عملہ موجود ہے جو زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہیں آپریشن تھیٹرز اورہسرجری وارڈز میں زخمی مریضوں کو ہر قسم کی ادویات اور دیگر سہولیات مہیا کی جا رہی ہے سول ہسپتال کے ایم ایس اور ڈی ایم ایس کے بروقت انتظامات کی بدولت زخمی مریضوں کے آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں