روسی سفیر البرٹ خوریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خوریف نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، روسی سفارتحانے کی جاری تفصیلات کے مطابق انیسویں فروری کو روس کے سفیر البرٹ خوریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔فریقین نے روس اور پاکستان کے دو طرفہ تعاون، پاکستان میں سیاسی صورتحال اور افغان تصفیہ پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق ملاقات میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ میں روس کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات جلال الدین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں