افغانستان میں حکومت نے جاندار چیزوں کی تصاویر اور وڈیو بنانے پر پابندی لگا دی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت نے قندھار میں جاندار چیزوں کی تصاویر اور ویڈیو بنانے سے روک دیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان صوبے قندھار میں طالبان نے حکام کو جاندار چیزوں کی تصاویر اور ویڈیو نہ بنانے کا حکم جاری کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قندھار وزارت داخلہ کی جانب سے سول اور ملٹری حکام کو ایک خط میں ہدایات جاری کی گئیں کہ اپنی رسمی،غیر رسمی محفلوں میں جاندار چیزوں کی تصاویر لینے سے گریز کریں۔ قندھار حکام کے مطابق جاندار چیزوں کی تصاویر لینے سے فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں