تحصیل نال کی یوسی ڈھل چنال میں خسرے کے باعث 2 بچے جاں بحق، متعدد متاثر

خضدار (بیورو رپورٹ) تحصیل نال یوسی ڈھل چنال میں خسرے کی وباءپھوٹنے سے دو بچے جاں بحق، متعدد متاثر۔ یوسی ڈھل چنال میں خسرے کی وباءپھوٹ پڑنے سے دوبچے جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد متاثر ہوئے ہیں، نال کے علاقہ معتبرین تحصیل نال کے چیئرمین حاجی احمد نواز بلوچ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت نال میں بروقت خسرے کی وبا کو کنٹرول کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ صحت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تو وبا مزید پورے علاقہ میں تیزی سے پھیل جائے گی جسے بعد کنٹرول کرنا محکمہ صحت کے بس کی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجیں اور خسرے کی وباءپر قابو پایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں