اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس افسر پر جاسوسی کا الزام، امریکہ نے پابندیاں عائد کردیں

یروشلم، واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کا اپنے اہم ترین اتحادی اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس افسر پر جاسوسی کا الزام ، امریکہ نے پابندیاں عائد کردیں، اسرائیلی اہلکار پر الزام ہے یہ امریکہ کی جاسوس کرنے میں ملوث پایاگیا ہے اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں کہ یہ کس کیلئے جاسوسی کا کام کرتا تھا۔اسرائیل امریکہ کا اہم اتحادی ہے تاہم اتفاق ہے کہ کافی عرصے بعد امریکہ میں اسی نے امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔چند ماہ قبل آئی 5 کا رکن ہونے کے ناطے امریکہ نے جنوبی ایشیا میں اپنی قربت میں آ چکے بھارت کی خفیہ ایجنسی کی جاسوسی اور دہشت گردی کے واقعات کا بھی نوٹس لیا تھا۔ تاہم اسرائیل کے حوالے سے اس واقعے کی اہمیت غیر معمولی ہے۔اسرائیل کے سابق فوجی انٹیلی جنس افسر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ امریکیوں کے خلاف ہی جاسوسی آلات استعمال کرنے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ جو امریکی حکومتی عہدے داروں، پالیسی ماہرین اور امریکی صحافیوں کی جاسوسی کر رہا تھا۔ سال پہلے بھی اسرائیلی جاسوسں کے بارے میں امریکہ کو اس طرح کی شکایات پیدا ہو چکی ہیں۔امریکی وزارت خزانہ میں دہشت گردی کے خلاف نائب وزیر بریان نیلسن نے منگل کے روز کہا ہے ‘ آج کا یہ اقدام ہماری طرف سے نظر آنے والے اقدامت کے ذمرے میں آتا ہے۔ کہ کاروباری نگرانی کے لیے بروئے کار نگرانی کے آلات کا غلط استعمال نہ کیا سکے جو کہ ہمارے شہریوں کے خلاف ان دنوں زیادہ استعمال ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں