عبدالمنان مینگل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے ترجمان نے شہید عبدالمنان مینگل کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔بیان میں کہاگیا کہ شہید عبدالمنان مینگل نیشنل پارٹی کے سرگرم سیاسی کارکن اور میونسپل کارپوریشن خضدار کے کونسلر رہ چکے ہیں وہ ایک زمہ دار سیاسی کارکن اور انتہائی نفیس انسان تھے وہ کسی بھی قبائلی یا ذاتی معاملے میں کبھی بھی ملوث نہیں رہا ہے۔ عبدالمنان مینگل کی شہادت سے پارٹی ایک اہم سیاسی اور تنظیمی رہنما سے محروم ہوا ہے نیشنل پارٹی شہید کے خاندان سے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور اللہ تعالے سے دعا کرتا ہے کہ شہید کو اپنی جوار رحمت میں آسودہ جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے پارٹی غم کی اس مشکل صورتحال میں خاندان کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں