تربت، نہنگ ندی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش چوتھے روز نکال لی گئی

تربت (یو این اے) تربت کے تمپ کے 16 سالہ لڑکا شہزاد واحد کی لاش چوتھے روز نہنگ ندی سے برآمد کرلی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان دشتی کے مطابق تربت کے تمپ کے 16 سالہ لڑکا شہزاد واحد کی لاش چوتھے روز نہنگ ندی سے برآمد کرلیا، مقامی افراد احمد طیب ابراہیم اور شاہ جان تاج نے لاش برآمدکرلی ہے۔ دونوں غوطہ خور پی ڈی ایم اے کیچ کے عارضی ملازمین ہیں، 16 سالہ شہزاد ولد واحد دازن تمپ کا رہائشی ہے، جو 4 مارچ کو موٹر سائیکل سمیت ڈوب گیا تھا، ندی جھیل نما اور گہرا ہے اس لیے وقت لگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں