شاداب خان کا نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں واپسی کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بالر نسیم شاہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز کیلئے ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5میچز پر مشتمل ٹی 20سیریز آئندہ ماہ اپریل میں شیڈول ہے جس کے لئے سکواڈ کا اعلان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے بعد کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی 20سیریز کے لئے قومی سکواڈ میں چند کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے اور آلرانڈر شاداب خان اور فاسٹ بالر نسیم شاہ ہوم سیریز میں واپسی کریں گے۔فاسٹ بالر حارث رؤف کندھے کی انجری کا شکار ہیں جس کے باعث ان کی سلیکشن مشکل ہوگی اور ان کی جگہ مختلف کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں