مسلم لیگ ن بلوچستان کی صوبائی، ڈویژنل، سٹی اور تحصیل کی کا بینہ تحلیل کردی گئیں

کوئٹہ (این این آئی) پا کستان مسلم لیگ (ن) بلو چستان کی صو با ئی،ڈو یژ نل،سٹی اور تحصیل کی کا بینہ تحلیل کر دی گئیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکر ٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی ہدایت پرمسلم لیگ (ن) بلوچستان کی تنظیم نو کے لئے صوبائی کابینہ، ڈویژن، اضلاع، شہر اور تحصیل کی کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا ہے نئے صوبائی سیٹ اپ کا اعلان مشاورت اور اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں