سبی میں مہنگائی بے قابو ،منافع خوروں کی چاندی، اشیاءخورو نوش مہنگے داموں فروخت

سبی(انتخاب نیوز )ماہ رمضان کا پہلا عشرہ سبی شہر وگردونواح مےں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگےا دودہ دہی گوشت سبزےان پھل فروٹ مہنگے داموں فروخت jجبکہ شہر بھر مےں ےوٹینےٹی اسٹوز مےں چےنی آٹا ناےاب تےل گھی بھی مہنگے داموں فروخت پرائس کنڑول کمےٹی نے چپ کا روزہ رکھ لیا انتظامیہ تاجروں کے سامنے بے بس نرخنامے دکانوں مےں لٹکتے رہے عملدرآمد نہ ہوسکا ۔تفصےلات کے مطابق بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر سبی مےں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگےاخودونوش کی قےمتوں کو پرلگ گئے کمر توڑ مہنگائی سے متوسط طبقے کی قوت خرےد جواب دے گئی منافع خور مافیا کے وارے نےارے ہوگئے ضلع مےںانتظامیہ پرائس کنٹرول کمےٹی خاموش تماشائی بن کر چپ کا روزہ رکھ لیا سبی وگردونواح مےں بڑے کا گوشت i900ہڈی والاچھوٹا گوشت 1600دہی 250فی کلو چائے کی چےنک 50روپے مےں فروخت ہونے لگی جبکہ پھل 200روپے فی کلو فروخت کئے جارہا ہے ماہ رمضان مےں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نرخنامے جاری کئے گئے جو صرف دکانوں مےں لٹکنے کا کام سرانجام دےتے نظر آتے ہےں شہر مےں جب کو ئی کاروائی ہوتی ہےں نر خنامے عوام کو نظر آتے ہےں تاہم ان پر کوئی عملدرآمد نہےں کےا جاتا دکانداروں نے سبزی گوشت دودھ دہی سمےت دےگر کھانے پےنے کی اشےاءکے من مانے دام وصول کرنے شروع کردےے سبی مےں پرائس کنٹرول کمےٹی کی عدم فعالیت سے تاجر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے شہرےوںنےووزےر اعلیٰ چےف سےکرےٹری سمےت دےگر اعلیٰ حکام سے سبی مےں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لےنے کی اپےل کرتے ہوئے مطالبہ کےا کہ پرائس کنٹرول کمےٹی کو فعال بناکر مہنگائی پر قابو پاےا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں