9مئی جلا ﺅگھیرا ﺅ کیس ، عمرایوب کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

لاہور(صباح نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کی 9 مئی جلا ﺅگھیرا ﺅ کے 5 مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔ عمر ایوب نے جلا ﺅگھیرا ﺅکے 5 مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی جج ارشد جاوید نے ان کی درخواست پر سماعت کی۔بعد ازاں عدالت نے عمر ایوب کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مارچ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں