چینی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کی ترقی پر اتفاق

اسلام آباد(آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈارسے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی ،دونوں رہنماﺅںکے درمیان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی اعلی معیار کی ترقی پر اتفاق کیا گیا ہے ،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی ،وزیر خارجہ نے زور دیا کہ پاک چین ہمہ موسمی تزویراتی معاون شراکت داری دونوں ممالک کی ترقی, خوشحالی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے،اسحاق ڈار نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کے غیر متزلزل عزم کا ذکر کیا جبکہ وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کو سی پیک کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے کی مشترکہ کوششوں کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ،ترجمان ممتاز زہر بلوچ کے مطابق چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے چین کی پاکستان کو دی جانے والی خصوصی اہمیت اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی، صنعتی اور زرعی تعاون کے لیے اس کی بھرپور حمایت پر زور دیاملاقات کے دوران چینی سفیر نے وزیر خارجہ سے سی پیک کے دوسرے مرحلے کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں