وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم پاکستان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی، تفصیلات کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا ، وزیراعظم نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اعلیٰ عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے نگراں حکومت میں بھی موثر اور بھرپور کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں