پاکستان بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس۔ اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر التوا پرموشن کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت۔ اجلاس میں وزیر داخلہ کے گزشتہ ہفتے ایف آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر جاری احکامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان بھر میں بجلی و گیس چوروں کےخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے لئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔ بجلی و گیس چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت۔ ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ اس ناسور کا سدباب ممکن ہوسکے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جیز اور پاکستان کے تمام ریجن کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں