18 ویں ترمیم وفاق کی علامت اور اتحاد کا عنصر بن گیا ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے سینٹ میں این ایف سی ایوارڈ کے آرٹیکل (3)160 میں ترمیم کو بھاری اکثریت سے رد کرتے ہوئے وفا قیت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جو انتہائی قابل ستائش اقدام ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 ویں ترمیم وفاق کی علامت اور اتحاد کا عنصر بن گیا ہے 18 ویں ترمیم کے خلاف سازش دراصل وفاق کے خلاف سازش ہے حکمران 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے خلاف منفی ہتھکنڈے بند کرے بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ حلقوں کی جانب سے 10 ویں این ایف سی میں جو شیئر صوبوں کو دیا گیا ہے ان کو ہضم نہیں ہو رہا ہے کیونکہ پہلی دفعہ صوبوں کو زیادہ شیئر دیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے 18 ویں ترمیم کے بعد 17 وزارتیں صوبوں کو منتقل کی گئی ہیں تو وفاق کے مالیاتی اخراجات کم ہوئے ہیں اس لئے آنے والے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے ملکی آمدن میں زیادہ حصہ ہونا چاہئے تاکہ جو وزارتیں اور سبجیکٹ صوبوں کو تفعویض کئے گئے ہیں ان کو یہ احسن طریقے سے فنکشنل کرے اور ان کو مزید وسعت دیکر ان کو موثر کیا جائے ترجمان نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے تحفظ کی ذمہ داری جمہوری قوتوں کا فرض ہے اور بالخصوص مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت مضبوط مرکز یت کے خلاف متحد ہو جائے۔


