کوہلوکے علاقے کوہ جاندران میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی
کوہلو(این این آئی) کوہلوکے علاقے کوہ جاندران میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس سے درجنوں قیمتی درخت اور نایاب پودے جل کر خاکستر ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے کوہ جاندران اور ملحقہ علاقوں میں ایک بار پھر سے آگ بھڑک اٹھ گئی ہے جس سے درجنوں قیمتی درخت اور نایاب پودے جل کر خاکستر ہوگئے ہیں مگر تاحال علاقے میں محکمہ جنگلات کی ٹیمیں نہ تو پہنچ سکی ہیں اور نہ ہی آگ کی وجوہات سامنے آئیں ہیں آخری اطلاعات بقیہ نمبر4صفحہ7پر
آنے تک لیویز کے قریبی چیک پوسٹ کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں تاہم آگ پیر چوٹی ،گاڑداوغ اور ملحقہ علاقوں تک پھیلنے کی اطلاعات ہیں جس بڑے پیمانے پر قدراتی جنگلات جل کر ضائع ہونے کا خدشہ ہے
Load/Hide Comments


