چاغی ، سرکاری سکولوں میں خالی نشستوں پر 5سالوں سے اساتذہ کی بھرتی نہ ہوسکی
چاغی( نامہ نگار) ضلع چاغی کے سرکاری اسکولوں میں خالی آسامیاں پر اساتذہ بھرتی کی جائیں تاکہ ضلع چاغی میں تعلیمی معیار مزید بہتر ہوسکیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع چاغی میں سرکاری اسکولوں میں گزشتہ حکومتوں نے 5 سالوں سے اساتذہ بھرتی نہ کرکے تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا اور تعلیم یافتہ نوجوان جو کہ ڈگریاں ہاتھ میں لے کر بےروزگار دھکے کھا رہے ہیں اور اوورایج ہوگئے ہیں ضلع چاغی میں کئی اسکولوں میں اساتذہ کی خالی اسامیاں موجود ہیں جو کہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے سرکاری سکولوں کا معیار دن بدن ابتر ہوتا جا رہا ہے لوگ اس مہنگائی کے دور میں اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں کے بجائے پرائیویٹ سکولوں میں داخل کرانے پر مجبور ہو چکیں ہیں موجودہ حکومت سے عوام نے پر زور اپیل کی ہے کہ محکمہ تعلیم میں فوری طور پر اساتذہ کی بھرتی کا کام شروع کریں تاکہ ضلع چاغی میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکیں ا دوسری بات سرکاری سکولوں کا نظام تعلیم کا معیار بہت بہتر ہو جائے گا ضلع چاغی میں کئی سالوں سے بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان اوور ایج ہو چکے ہیں عمر کی بالائی حد میں امیدواروں کو 40 سال تک کی رعایات دی جائیں


