کرکٹر عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

لاہور(انتخاب نیوز)عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی آفیشل سے ملاقات کے بعد ریٹایرمنٹ پر دوبارہ غور کیا، مجھے یہ اعلان کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا، انہوں نے اعتماد کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا، عماد وسیم نے مزید کہا کہ ملک کیلئے اعزازات لانے کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں