صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان کردیا
راولپنڈی (پ ر) صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے افسران اور جوانوں میں ایک ستارہ بسالت اور 135 تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔23 مارچ کی پریڈ میں لڑاکا طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ، چاروں صوبوں کی ثقافت بھی اجاگر کی گئی۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ افسران اور جوانوں میں 45 امتیازی اسناد، 148 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی اسناد، 23 ہلال امتیاز ملٹری، 109 ستارہ امتیاز ملٹری اور 137 تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت اور بریگیڈئر مصطفی کمال کو تمغہ بسالت سے نوازا جائےگا۔ آی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل صفدر علی خان، میجر محمد جواد مرحوم اور میجر میاں عبداللہ شاہ مرحوم کو تمغہ بسالت سے نوازا جائے گا جب کہ میجر جنرل سعید الرحمان سرور، میجر جنرل محمد عاصم خان اور میجر جنرل ندیم یوسف کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز جائے گا۔


