نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی دوسری برسی کے موقع پر سراوان ہاؤس کوئٹہ میں قرآن خوانی کا اہتمام لنگر تقسیم کیاگیا

کوئٹہ: شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی اور شہداء درینگڑھ کی دوسری برسی کے موقع پر سراوان ہاؤس کوئٹہ میں قرآن خوانی کا اہتمام لنگر تقسیم کیا گیا،ترجمان سراوان ہاؤس کوئٹہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں 13 جولائی 2018ء کو انتخابی جلسہ میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجہ میں شہید ہونے والے نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی سمیت دیگر شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر پیر کے روز سراوان ہاؤس کوئٹہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی قرآن خوانی کے اختتام پر شہیداء کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ودیگر نے لنگر بھی تقسیم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں