فلسطینی خواتین کو انکے گھر والوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،ڈاکٹر عالیہ کا الزام

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز(UOSSM) کی بورڈ ممبر پروفیسر ڈاکٹر عالیہ خان نے اسرائیلی فوجیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ فلسطینی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں، ڈاکٹر عالیہ خان نے کہا کہ غزہ میں کام کرنے والی کینیڈین ڈاکٹر جو میری کولیگ بھی ہیں، انہوں نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوجی فلسطین میں خواتین سے ان کے گھر والوں کے سامنے جنسی زیادتی کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عالیہ کے مطابق الخیر اسپتال میں ایک خاتون کو اسرائیلی فوجیوں نے 2 دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا، یہاں تک کہ وہ بولنے کے قابل نہ رہی، ان سب کے باوجود دنیا میں ان مظلوموں کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا، مغربی میڈیا اور سیاسی رہنما ان مظالم پر بات نہیں کر رہے۔واضح رہے کہ یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف وہ آرگنائزیشن ہے جو جنگی علاقوں میں طبی امداد فراہم کرتی ہے۔ڈاکٹر عالیہ خان کا کہنا ہے کہ الشفا کے بعد اسرائیلی فورسز کا النصر اور ال امل اسپتال کا محاصرہ، فلسطینی ہلال احمر کا رکن شہید کردیا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ النصر اسپتال میں ایک اور خاتون کو اس کے شوہر اور بھائی کے سامنے اسرائیلی فوجیوں نے برہنہ کردیا اور جب ان میں سے ایک نے خاتون کو ڈھانپنے کے لیے اپنے کپڑے اتارے تو اسرائیلی فوجیوں نے اس کے بھائی اور شوہر دونوں کو شہید کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں