شانگلہ خودکش حملہ، سیکورٹی کے پیش نظر تربیلا منصوبے پر کام روک دیا گیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) شانگلہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد سکیورٹی کے پیشِ نظر تربیلا پروجیکٹ پر کام معطل کردیا گیا۔ آفس آرڈر کے مطابق تربیلہ غازی ٹی فائیو منصوبے پر کام سیکورٹی وجوہات پر روک دیا گیا ہے، اگلے نوٹیفکیشن تک تعمیراتی کام معطل رہے گا۔ آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ جن اسٹاف اہلکاروں کو سیکشن انچارج اطلاع دے گا وہی ڈیوٹی پر آئیں گے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 5 چینیوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکام حملے کی مکمل تحقیقات کریں۔ چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی شہری اور کمپنیاں مقامی سیکورٹی صورتحال پر گہری توجہ رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں