خضدار میں واپڈا کی مسلسل زیادتیوں کیخلاف جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی آج دھرنا دیگی

خضدار (بیورو رپورٹ) جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے کال پر کل 28 مارچ بروز جمعرات خضدار سے واپڈا کی مسلسل ظلم وزیادتی اور زمینداروں کی بجلی کی بلاجواز بندش کے خلاف قومی شاہراہ کو بلاک کریں گے اوردوسری جانب زمینداروں نے واپڈا کی ظلم کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے آفس کے گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کا بھی اعلان کردیا ہے ان خیالات کااظہار جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میرعبدالوہاب غلامانی نےانتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہناتھا کہ کل تمام زمیندار صبح 9 بجے سب سے پہلے ڈپٹی کمشنر کے گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے بعدازاں قومی شاہراہ کوکسی بھی وقت غیرمعینہ مدت کیلئے بندکریں گے انہوں نے مزید کہا کہ زمینداروں کے ساتھ واپڈا کی ظلم وزیادتی حد سے بڑھ گئی ہے عین گندم کی سیزن مے دوران کو بجلی کو بند کرکے زمینداروں کے تیار فصلوں کو خشک کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا ہم مجبور ہے کئی دنوں سے اس متعلق کئی دروازوں پر دستک دی گئی لیکن کوئی شنوائی ہوئی ہے آخرکار ہمیں روڈ پرجاناپڑرہا ہے کل کیسکو کے ظلم وزیادتی کے خلاف زمیندار سراپااحتجاج بن گئے ہیں قومی شاہراہ کی بندش اور ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے دھرنا دیناشامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں