حب میں ڈاکو راج ، پولیس چھلا وا ڈاکو گینگ کو قابو کرنے میں ناکام

حب(نمائندہ انتخاب ) حب ڈاکو راج درجنوں وارداتوں کے باوجود پولیس چھلا واڈاکو گینگ کو قابو کرنے میں ناکام شہری لٹتے جارہے ہیں لیکن پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھر ے بیٹھی ہے ڈکیتی کی واردات میں پکڑے گئے ملزم کی شناختی پریڈ میں شناخت کے باوجود پولیس نے ملزم کو چھوڑ دیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب شہر میں چیزل آباد روڈ پر سری بیکری کے عقب میں واقع رہائشی مکان میں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو اُسوقت داخل ہوگئے جب اہل خانہ افطار کرنے کیلئے دستر خوان پر بیٹھے ہوئے تھے گھر کے سربراہ ہزار خان کے مطابق گھر میں داخل ہونے والے تین مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں داخل ہوتے ہی اسلحہ کے زور پر تمام اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور الماری میں رکھی رقم 3لاکھ روپے نقد اور لاکھوں روپے مالیت سونے کے طلائی زیورات سمیٹے اور لوٹ کر فرار ہو گئے متاثرہ شخص کے مطابق انھوں نے واردات میں ملوث ملزمان کی گھر میں داخل ہونے اور واپس فرار ہونے کی CCTVفوٹیج بھی نکال کر بیروٹ پولیس کے حوالے کی جسکی نشاندہی پر پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لیکر اُسکی شناخت بھی کرائی بعدازاں ملزم کو پولیس نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر رہا کردیا حب شہر میں لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پولیس سربراہ صرف فوٹو سیشن کرائم میٹنگ کر کے صرف سرکاری فائلوں کے پیٹ بھر نے اور بالا پولیس حکام کو تسلی دینے کے سوا کوئی عملی اقدام اٹھانے سے قاصر ہیں اب تک حب شہر ،ہائیٹ انڈسٹریل ایریا ساکران اور گڈانی میں مختلف وارداتوں میں درجنوں شہریوں کو ڈاکو کروڑوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر چکے ہیں لیکن پولیس ان جھلاوانما ڈکیت گینگ کو قابو کرنے میں ناکام ہی ہے حب کے شہریوں تاجروں اور عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی اور آئی جی پویس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اب اتک صرف گڈ گورننس کے دعوے کر رہے ہیں لیکن اُنکی گڈ گورننس کے اثرات حب تک نہیں پہنچ سکے ہیں آج بھی حب میں ڈاکو چور لیٹروں کے گینگ سرگرم ہیں پولیس چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری عروج پر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں