دکی میں کوئلہ کانوں کے چوکیداروں کی فائرنگ، اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار

دکی (آن لائن) گزشتہ شب ناصر کول کمپنی سے مسلح افراد نے تیس کوئلہ کان کن اسلحے کے زور پر اغوا کرکے لے گئے تاہم بعد ازاں قریبی پہاڑی علاقے میں تمام مغویوں کو چھوڑ دیا گیا۔پیٹی ٹھیکیدار حاجی محمد عمر ناصر کے مطابق مسلح افراد بدھ کی شب افطاری کے بعد کوئلہ کان سے کانکنی کرنے والے لیبر اغوا کرکے لے گئے، تاہم بعد ازاں کوئلہ کانوں کے چوکیداران کی جانب سے فائرنگ شروع ہونے پر تمام کانکنوں کو مسلح افراد رہا کرکے فرار ہوگئے۔ مسلح افراد نے مغویوں کو اغوا کرتے وقت مزدروں میں پرچیاں تقسیم کرکے پورے علاقے میں کوئلہ کی کانیں بند کرکے کانکنی نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں