کراچی ، اورنگی ٹاﺅن میں دیور نے بھابھی کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آیا، تفصیلات کے مطابق خاتون کو گھر کے اندر چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے دیور کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن ایم پی آر کالونی کے ایک گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے، جسے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، مقتولہ کی شناخت اسما کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق مقتولہ کے قتل میں شوہر اور دیور ملوث ہیں، مقتولہ کے 2 بچے ہیں۔ واقعہ میں ملوث ملزم زمین کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم مقتولہ کا دیور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں