لاہور میں فائرنگ، پولیس سب انسپکٹر جاں بحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر لاہور میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس سب انسپکٹر قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق لاہور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا، پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر ارشد اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا، راستے میں نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم محمد ارشد کو زخمی حالت میں یکی گیٹ اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں