جعلی ڈومیسائل حاصل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مر کز ی سیکر ٹری اطلا عات ڈاکٹر اسحا ق بلو چ نے کہا ہے کہ بلو چستان سے جعلی لو کل اور ڈو میسا ئل حا صل کر نے والے افراد کی تعداد ہز اروں میں ہے انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے حقیقی لو کل اور ڈو میسائل بلو چستا نیوں کی حق تلفی کی ہے حکو مت پہلے مر حلے میں مستو نگ کے ڈپٹی کمشنر نے 400کے قر یب جعلی لو کل ڈو میسا ئل منسو خ کر کے بحیثیت بلو چستان کے ایک مخلص آفیسر ہونے کا اپنا فرض نبھا یا ہے جبکہ ابھی تک دیگر اضلاع میں ابھی تک کوئی خا طر خوا ہ پیش و رفت نہیں ہو ئی انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں مقا می سطح پر لو کل کمیٹی تشکیل دی جا ئے اور اس میں مقا می طورپر مخلص طلبا اورشخصیتوں کو شامل کیا جائے اور وہ ریکا رڈ کو سلبک کیا جا ئے تو دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی ہو گا انہوں نے کہا کہ جنہوں نے جعلی لو کل اور ڈو میسا ئل حا صل کئے ہیں اور جن نے جا ری کئے ہیں ان کے خلاف مقد مہ درج کیا جا ئے اور جس نے بھی اتنے عر صے سے بلو چستان کے مخصو ص ملا زمت حا صل کی ہے اس سے و ہ تمام رقم کو وصول کی جا ئے اور اسے بلو چستان ایجو کیشن انڈو ومنٹ فنڈ میں جمع کر کے قا بل اور پو زیشن لینے والوں طلبا کو مزید حصو ل تعلیم کیلئے اسکا لر شپ دی جا ئیں آخر میں انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے نو جوان بے روز گاری اور ما یو سی کا شکا ر ہیں اور دوسری جا نب بلو چستان کے نا م پر مختلف محکموں میں ہز اروں لو گوں نے ملا زمت حا صل کی ہے انکو فور اً منسو خ کیا جا ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں