بشام خودکش حملے میں ہلاک چینی انجینئرز کی میتیں چین پہنچا دی گئیں

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدی سالک بشام خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے چینی انجینئرزکی میتیں لیکر چین پہنچ گئے۔ چینی انجینئرز کی میتیں پاکستان ایئر فورس کے طیارے سے چین کے شہر ووہان منتقل کی گئیں۔ اس سے قبل بشام خودکش حملے میں ہلاک 5 چینی انجینئرز کے لیے نور خان ایئر بیس پر پھول رکھنے کی تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے پھول رکھے گئے اور 30 سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بشام میں گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں