پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے عوام کی چیخیں نکل گئیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیخلاف درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بڑھانے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر پاکستان میں بڑھ گئی ہیں، عید الفطر سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لے کر آئے گا۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی گئی درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد روکا جائے۔
Load/Hide Comments


