میرے کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملایا گیا، بشریٰ بی بی کا دعویٰ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بشریٰ بی بی نے عدالت پیشی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شب معراج کو میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے 3قطرے ملائے گئے، مجھے جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ڈالا گیا اس کا نام نہیں بتاﺅں گی، بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق سے پتا چلا ٹائلٹ کلینر سے ایک ماہ بعد طبیعت خراب ہوتی ہے، مجھے آنکھوں میں سوجن، سینے اور معدے میں تکلیف ہوتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کھانا اور پانی کڑوا لگتا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟ جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں اب ثبوت کہاں سے لاﺅں؟پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھیں اب کچھ دیر کھول دی جاتی ہیں، مجھے بنی گالہ میں باعزت طریقے سے رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں