کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر فائرنگ ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سوراب عبدالسلام جاں بحق

سوراب(یو این اے ) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علما اسلام کے کونسلر جان بحق، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔سوراب مین روڈ کوئٹہ قومی شاہراہ پر نوری نصیرخان چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جمعیت علمائے اسلام کے کونسلر و وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سوراب عبدالسلام میروانی کو شدید زخمی کردیا جنہیں ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجان بحق ہوگئے۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاہے۔تاہم فوری طور پر فائرنگ کی وجوعات سامنے نہیں آسکے ہیں۔پولیس اس سلسلے میں مزید کاروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں