کراچی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے نوجوان قتل، شہریوں نے ڈاکیت کو مار دیا

کراچی میں فائرنگ کے واقعات نیوکراچی پاور ہاﺅس اور نارتھ کراچی انڈا موڑ پر پیش آئے۔ نیو کراچی میں فائرنگ سے شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کاٹھیا واڑ محلے میں ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ ملزمان نے مزاحمت پر شہری کی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے لگے تو عوام نے پیچھا کیا جس پر ملزمان نے تعاقب کرنے والوں پر فائرنگ کی جس سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔دوسرے واقعے میں نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے ضعیف العمر شخص جاں بحق جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 70 سالہ شجاعت کے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ رمضان المبارک میں اب تک ڈکیتوں کے ہاتھوں 13 افراد مارے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں