کرپشن کیس میں نامزد کی بطور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوہلو تعیناتی، سرکاری اکاﺅنٹس دوبارہ خالی کر ڈالے

کوہلو(نمائندہ خصوصی)اسٹے آڈر پر آنے والے چیف آفیسر مونسپل کمیٹی کوہلو یعقوب شیرانی نے ایک بار پھر سرکاری اکاونٹ کو خالی کرلیا ہے ذرائع کے مطابق یعقوب شیرانی پر ایم سی موسیٰ خیل کا دس کروڑ کیس بھی اینٹی کرپشن میں ہے جس کی وجہ سے وہ معطل بھی تھا لیکن پھر بھی ان کو کوہلو میں مزید کرپشن کرنے لئے تعینات کرلیا ہے موصوف نے آج کوہلو میں ہمارے ذرائع کے مطابق 30 لاکھ روپے نکالے ہیں جس میں 14 لاکھ سے زائد تنخواہوں کی مد میں نکالے ہیں جو ملازمین کو ادا کرے گا باقی 15 لاکھ سے زائد غیر ترقیاتی کے حوالے سے نکال کر ہڑپ لینے کا پلان مکمل کرلیا ہے مونسپل کمیٹی میں جعلی دستخط کی منظوری سابقہ چیف آفیسر کے دور میں ہوا تھا مونسپل کمیٹی میں سرعام کرپشن کو روکنے کے لئے حکومتی ادارے مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاری ہے اعلیٰ حکام وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈپٹی کمشنر کوہلو سمیت تحقیقاتی اداروں کو چاہئے کہ نوٹس لیکر مونسپل کمیٹی میں کرپشن کی تحقیقات کرکے ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے اور کوہلو کرپشن کرنے والے آفیسروں کو کوہلو سے تبادلہ کیا جائے تاکہ کوہلو کرپشن سے چھوٹ جائے ماہرین قانون کہتے ہیں کہ کورٹ میں اسٹے کے بعد سیکرٹری کو نئے تعینات ہونے والے نوٹیفکشن کو ری کال کرنا تھا لیکن سیکرٹری کی جانب سے تاحال نوٹیفکیشن بھی ری کال نہیں ہوا ہے تو یوں ایم سی چئیرمین غیرقانونی طور پر ایم سی کا چارج سنبھال کر کرپشن کررہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں