حکومت کیا کر رہی ہے مجھے علم نہیں، میں ریسٹ کر رہا ہوں ، شیخ رشید

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ آمد پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، 19کیسز ہیں اور انشاءاللہ بہتری ہوگی۔ حوصلے، صبر، استحکام اور خاموشی کے ساتھ سارے معاملات کو ڈیل کرنا چاہئر ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں ہار گیا، الیکشن میں نے تسلیم بھی کرلیا جو جیتے ہیں ان سے پوچھیں، خطوط کو ججز خود بہتر طور پر بحث میں لارہے ہیں، یہ بہت سیریس معاملہ ہے، یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کیا کررہی مجھے کوئی علم نہیں، میں نہ ٹی وی دیکھ رہا ہوں، نہ اخبار پڑھ رہا ہوں اور نہ ٹوئٹ کررہا ہوں، میں ریسٹ کررہا ہوںریسٹ از دی بیسٹ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں