کوئٹہ سے راولپنڈی عید سپیشل ٹرین، 1000مسافر اپنوں میں عید منانے کیلئے روانہ

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے حکومت پاکستان کا پردیسیوں کے لیے عید آپنوں کے ساتھ منانے کے لیے چلائی جانے والی عید اسپیشل ٹرین اتوارکو کوئٹہ سے براستہ لاہور راوپنڈی روانہ ہوگئی ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پینڈی جاے والی اس خصوصی ٹرین میں مسافروں کی سہولت کے لیے گیارہ ڈبے یا بوگیاں لگائی گیں تھیعید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے والے پردیسیوں کے لیے عید اسپشل ٹریں کوئٹہ سے براستہ روہڑی ملتان۔لاہور روالپنڈی روانہ ہوگی اس موقع پر خصوصی ٹرین سے سفرکرنے والوں نے مسرت کا اظہارکرتے ہوےاس سے محکمہ ریلوے کا ایک بہتراقدام قرار دیدیا دوسری جانبے محکمہ ریلوے کی جانب سے پردیسی مسافرروں کی سہولت کے لیے بھی خصوی انتظامات یے گئے ہیں۔ایس پی کوئٹہ ریلوے پولیس وزیرعلی کا کہنا ہے کہ عید اسپشل ٹرین کے ذریعے ہزار کے قریب مسافر اپنے علاقوں کی جانب روانہ ہوچکے ہیں جنکی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان بالخصو ص محکمہ ریلوے نے ماضی کی طرح اس بار بھی عید الفطر کے موقع،پر ملک بھر سے چار خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعد آزان سترہ بوگیوں پر مشتمل ایک اور خصوصی ٹرین آج شام کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ کیا جاے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں