پی بی 20 وڈھ تھری سے جماعت اسلامی کے ا میدوار میر شفیق الرحمن مینگل کے حق میں دستبردار

خضدار (بیورو رپورٹ) حلقہ پی بی 20 وڈھ تھری سے جماعت اسلامی کے امیدوار جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ آزاد امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل کے حق میں دستبردار ہو نے کا اعلان۔ وڈھ سے موروثی سیاست دان کے خلاف جیت ہماری ہوگی میر شفیق الرحمن مینگل اور مولانا محمد اسلم گزگی کا مشترکہ پریس کانفرنس میں عزم کا اظہار مشترکہ پریس کانفرنس جامعہ تفہیم القران خضدار میں منعقد ہوا پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا محمد اسلم گزگی نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری اسلامی جماعت ہے ہم نے وڈھ اور خضدار کے علاقائی قائدین کے علاوہ صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد حلقہ پی بی 20 خضدار تھری/ وڈھ سے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہم سمجھتے ہیں کہ وڈھ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ برسوں سے وڈھ سے منتخب ہونے والوں نے کبھی عوامی مفادات کے لئے کام نہیں کیا، 21 اپریل تبدیلی کا دن ہو گا عوام کو سیاسی قابضین سے نجات دلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں