بلوچستان میں مغربی ہواﺅں کا راج، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان میں مغربی ہواﺅں کا نیا سسٹم داخل ہو گیا، نئے سسٹم سے آج سے 20اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مغربی ہواﺅں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد صوبے میں بارشوں کا یہ سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے، گزشتہ روز کوئٹہ میں گرد آلودہ تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے مری گلیات راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، دوسری جانب پاراچنارسمیت ضلع کرم کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی، بارش سے موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق پارا چنار میں بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا جبکہ کوہ سفید اور دیگر پہاڑی چوٹیوں پر برفباری متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں